• news

یوکرائن کے صدر کو فون،پرتشدد کارروائیاں بند کی جائیں: بائیڈن

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ یوکرائن میں مظاہرین کیخلاف پرتشدد کارروائیاں بند کی جائیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ نائب صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کے صدر وِکٹر یَانوکووچ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دارلحکومت کیومیں مظاہرین اور حکومتی فوج کے درمیان پرتشد کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن نے لڑائی میں الجھے ہوئے یوکرائن کے حکمران سے کہا کہ مزید خون خرابے کے واقعات یوکرین-امریکہ تعلقات پر اثر انداز ہوں گے۔امریکہ نے تشدد کے تازہ ترین واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا کہ اگر صدر ینوکووچ یوکرائن کے عوام کے جمہوری حقوق کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یوکرائن کیخلاف پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن