جرمن عدالت میں مسلح شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا
فرینکفرٹ (اے پی پی)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی ایک عدالت میں ایک مسلح شخص نے حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور آتشیں اسلحے اور ایک چاقو سے لیس تھا۔ حملہ آور نے عدالت کے مرکزی دروازیمیں کھڑے دو افراد پر پہلے فائرنگ کی پھر چاقو سے حملہ کیا جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔