مانگا انڈسٹریل ایریا کے ساتھ لیسکو حکام کا رویہ قابل مذمت ہے : پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے مانگا ملتان روڈ انڈسٹریل ایریا کی صنعتوں کے خلاف لیسکو حکام کے معاندانہ رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف سے درخواست کی کہ سینکڑوں بڑے صنعتی اداروں کی جبریہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرائی جائے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ سابقہ وفاقی حکومت سے پنجاب حکومت اور پنجاب کے صنعتکاروں کو شکایت تھی کہ پنجاب کی صنعت کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت لیسکو افسران کے صنعت دشمن رویہ کا نوٹس لیں ۔