• news

دیہی علاقوں کی نسبت شہروں میں غربت کی شرح زائد ہے:سٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی) ملک کے دیہی علاقوں کی نسبت سے شہروں میں غربت کی شرح زائد ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں رہائش پذیر غریب طبقات کی آمدنی اوراخراجات میں روز بروز کمی واقع ہورہی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق شہروں میں رہائش پذیر20 فیصد امیر طبقات مجموعی آمدنی کے 60 فیصد جبکہ اخراجات میں 57 فیصد کے حصہ دار ہیں۔ دوسری جانب 20فیصد غریب شہری آبادی کا آمدنی اور اخراجات میں حصہ صرف 5فیصد کے قریب ہے۔ دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب ہونے والی نقل مکانی میں اضافہ کی وجہ سے وسائل پر دبائو بڑھتاجارہا ہے جس کے باعث شہروں میں روزگار کے مواقع بھی کم ہو رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن