پاکستان سٹیل میں پیداواری عمل تعطل کا شکار
کراچی (آئی این پی)پاکستان اسٹیل میں پیداواری عمل تعطل کا شکار ہے۔ بلاسٹ فرنس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی پیداوار نہیں دی۔ بلاسٹ فرنس اور کوک اوون بیٹری میں صرف درجہ حرارت کو مستحکم رکھا جارہا ہے۔ پیداواری عمل متاثر ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تین ماہ کی نتخواہ بھی نہیں ملی ہے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔