• news

آئندہ انتخابات میں بی جے پی کامیاب، حکمران کانگرس کو عبرتناک شکست ہو گی: سروے رپورٹ

نئی دہلی (اے ایف پی + آن لائن) رائے عامہ کے ایک جائزہ کے مطابق مئی میں متوقع  بھارت کے عام انتخابات میں حکمران  کانگرس کو بدترین شکست ہو گی جبکہ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کامیابی کے  بعد   نئی حکومت بنائے گی۔ ٹیلی ویژن چینل سی این این  اور آئی بی این کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق بی جے پی کی زیر قیادت  نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کو لوک سبھا کی 552 نشستوں میں سے 231 تک سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ تنہا بی جے پی 190 سے 210 تک نشستیں جیت سکتی ہے جبکہ حکمران کانگرس 92 سے 108 تک نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ سروے کے مطابق بھارت میں ایک تہائی رائے دہندگان  بی جے پی کے نریندر مودی کو وزیراعظم دیکھنے  کے خواہش مند ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن