• news

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن و امان پر 5 گھنٹے تک اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو محکمہ انسداد دہشت گردی کی ری سٹرکچرنگ، پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات، ایلیٹ پولیس فورس کی کارکردگی اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کی استعدادِ کار میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ اجلاس میں ترک پولیس کے ماہرین نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن