• news

پاکستان کے 21 سالہ نوجوان طالب علم عمر انور جہانگیر نے ڈیووس عالمی اقتصادی فورم کے سب سے کم عمر مندوب کا اعزاز حاصل کرلیا

ڈیووس (اے پی پی) پاکستان کے 21 سالہ نوجوان طالب علم اور کاروباری عمر انور جہانگیر کو رواں سال ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سب سے کم عمر مندوب کا منفرد اعزاز حاصل رہا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عام طور پر ورلڈ اکنامک فورم کے دروازے سب کے لئے آسانی سے نہیں کھلتے۔ عمر نے نہ صرف اس دروازے کو وا کیا بلکہ وہ اس فورم کے مخصوص فورم ’گلوبل شیپر‘ یعنی دنیا کو نئی شکل و سمت عطا کرنے والے لوگوں میں بھی شامل ہو گئے ، اس میں دنیا کے بہترین 50 نوجوان تیز ذہنوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ عمر انور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھی طالب علموں کے ساتھ مل کر کراچی میں ’بحریہ میڈاس‘ نام کی ایک تنظیم بنائی ہے جو طبی میدان میں فلاحی کام کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن