• news

اختر شاہ پرویز مشرف کا وکیل نہیں، استغاثہ کے وکلا ہمیں بدنام کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف

 اسلام آباد (اے این این) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اخترشاہ ایڈووکیٹ مشرف کا وکیل نہیں۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ سے متعلق بیرسٹر سیف نے میڈیا کو جاری بیان میں وضاحت کی  اختر شاہ مشرف کی قانونی ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں خصوصی عدالت میں مشرف کی نمائندگی کا اختیار ہے ۔ بیرسٹر سیف کے بقول اختر شاہ نے گزشتہ روز جو کچھ کہا وہ ان کا ذاتی فعل ہے جبکہ میڈیا نے اختر شاہ کو مشرف کا وکیل سمجھا۔  انہوں نے کہا  گزشتہ روز خصوصی عدالت میں اختر شاہ کے حوالے سے جو کچھ ہوا پرویز مشرف ٹیم کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ شریف الدین پیرزادہ خصوصی عدالت کو اس حوالے سے وضاحت بھی دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا  اختر شاہ کو بنیاد بنا کر استغاثہ کے وکلا ہماری ٹیم کو بدنام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن