• news

جنیوا : پہلی بار شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں میں باضابطہ بات چیت

جنیوا  (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہفتہ کو پہلی مرتبہ شام کی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان باضابطہ بات چیت ہوئی۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شامی اپوزیشن اورحکومتی نمائندوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی مصالحت کار لخضر براہمی کی موجودگی میں ہوئی ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین اس دوران شام میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے مختلف امور بارے تجاویز کا جائزہ لیں گے۔دریں اثناء شام کی حکومت نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کو ایک مرتبہ پھر رد کردیا ہے۔ شام کے وزیر اطلاعات امران ضوابی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے قبل میڈیا کو بتایا کہ اس تجویز پر ہمارے تحفظات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن