• news

بختاور بھٹو زرداری نے 24 ویں سالگرہ بلاول ہائوس میں خصوصی بچوں کے ہمراہ منائی

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 24 ویں سالگرہ ہفتہ کو بلاول ہائوس میں منائی گئی۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں۔ بختاور نے خصوصی بچوں کے ادارے دارالسکون کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ بلاول، بختاور اور آصفہ نے دارالسکون کے خصوصی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن