• news

ناجائز اسلحہ کیس، ایم کیو ایم کے کارکن کا 14 روزہ ریمانڈ، قتل کے مقدمے میں کامران مادھوری، سہیل کمانڈو پر فرد جرم عائد

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن امیر الدین کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔   دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو پر عاشق علی چانڈیو کے گھر پر حملہ اور دو افراد کے قتل کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن