عراق: کار بم دھماکے‘ مارٹر حملے‘ فوجی اور اس کے خاندان کے 5 افراد سمیت 22 جاں بحق
بغداد/ نیویارک(اے پی اے)عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوںاور مارٹر حملوں کے نتیجے میںعراقی فوجی اور اسکے خاند ان کے پانچ افراد سمیت 22 افراد جاں بحق اور32 زخمی ہوگئے ،ملک میں جاری بدامنی کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار عراقی شہری نقل مکانی کرچکے ہیں۔ معقددیہ میں عراقی فوجی کے گھر کوعسکریت پسندوں نے بم دھماکے سے اڑا دیا ۔ بغداد کے مغربی ضلع عماریہ میں ایک تجارتی مرکزکے قریب کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔سعدیہ میں ایک مارکیٹ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 دکاندار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔ بعقوبہ کے ایک گائوں میں ماٹرگولوں سے 8 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں ۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق عراقی شہری اپنے گھروں کو جھوڑنے پر مجبور ہیں۔
فلوجہ اور رمادی میں جھڑپوں کے بعد تقریبا 140000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔