• news

ٹی ٹونٹی سیریز جیت کرقومی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس  رپورٹر )قطرمیں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ، جنوبی افریقااورآئرلینڈ کیساتھ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ میں آئرلینڈاورجنوبی افریقاکاڈٹ کرمقابلہ کیا،عمدہ پرفارمنس نے پاکستان کوٹائٹل دلادیا۔لاہور پہنچنے پرٹیم کا شانداراستقبال ہوا۔فاتح کھلاڑیوں کے دمکتے چہرے اس وقت اوربھی کھل اٹھے جب ان پرپھول نچھاورکئے گئے،کھلاڑیوں کی فیملیز بھی انتہائی پرجوش نظرآئیں۔کپتان ثنامیر نے کہاکہ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ون ڈے سیریز کا فائنل کھیلا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن