• news

آئی سی سی میں پاکستان اور کرکٹ کے فائدے کی بات کروں گا : ذکاء اشرف

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے میں اپناموقف اپنائیں گے ٗپاکستان اور کرکٹ کو فائدہ ہو گا ٗقومی ٹیم کا کوچ گورا ہو یا کالا صرف وہی بنے گا جسے کمیٹی چنے گی اور جو ٹیم کیلئے اچھا ہو گا ٗ کسی بھی فیصلہ پر اپیل کرنا سب کا قانونی حق ہے، معاملہ عدالت میں ہے ٗ کوئی بیان جاری نہیں کروں گا ۔ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا ء اشرف نے کہاکہ پاکستان کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اور کرکٹ بورڈ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے قوانین کے مطابق کام کر رہا ہوں، سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ بنگلہ دیش ٹیم بھیجنے کا فیصلہ سکیورٹی سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ان کی بگ تھری کے معاملے پر مسلسل بات چیت ہوتی رہی ہے اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے رابطہ کیاہے ، بگ تھری کسی بھی موقف میں پاکستان کا مفاد پہلی ترجیح ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن