مشرف کی انجیوگرافی کیلئے انکے امریکہ میں مقیم دوست ڈاکٹر ارجمند کو پنڈی بلانے کی تجویز
مشرف کی انجیوگرافی کیلئے انکے امریکہ میں مقیم دوست ڈاکٹر ارجمند کو پنڈی بلانے کی تجویز
لاہور (خبر نگار) جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرف سے اپنے ’’علاج‘‘ کیلئے امریکہ میں اپنے دوستوں سے رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق کمانڈو صدر جو پاکستان کے بہترین دل کے ہسپتال میں انجیوگرافی کرانے پر تیار نہیں ہیں اور شاید انہیں اپنے ’’فوجی ڈاکٹروں‘‘ پر اعتماد نہیں ہے۔ اس بارے میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ملزم کمانڈو جو انجیوگرافی کیلئے اڑ کر امریکہ جانا چاہتے ہیں، اس کیلئے ان کے امریکہ میں مقیم دوست ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کو راولپنڈی بلاکر کمانڈو ملزم کی انجیوگرافی کرا دیں اور یوں کمانڈو انکار بھی نہیں کرسکیں گے۔
مشرف/ دوست