قائداعظم کرکٹ ٹرافی فائنل: راولپنڈی کے 7 وکٹوں پر 204 رنز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے روز راولپنڈی کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 204 رنز بنا لئے۔ راولپنڈی کی سٹارٹ آرڈر بیٹنگ فلاپ ہوگئی، تاہم اویس ضیا اور زاہد منصور نے مکمل تباہی سے بچا لیا۔ اننگز کا آغاز ہوا تو 60 کے مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں۔ شعیب ناصر صفر، عدنان رسول 12، صہیب اعظم صفر، نوید ملک 33، کپتان بابر نعیم صفر، مزمل نظام 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اویس ضیاء اور زاہد منصور نے سکور کو 199 تک پہنچایا تو اویس ضیا ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ زاہد منصور 60 اور طلحہ قریشی صفر رنز پر کھیل رہے ہیں۔ جنید نادر نے 3، شہزاد اعظم اور مدثر علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔