• news

گورنر پنجاب سے شاہد آفریدی کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خبرنگار) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس میں کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ حکومت ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔  شاہد آفریدی نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول پر مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا خواہاں ہیں اور اس حوالے سے انہیں مثبت تجاویز اور مشوروں کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے جو بھی شخص اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ گورنر پنجاب نے لاہور جمخانہ کلب میں نیشنل بریج چیمپئین شپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن