• news

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی ڈاکٹر بن گئے

کراچی، خیرپور(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سندھ یونیورسٹی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔ اتوار کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق خیر پور شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن پروگرام میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری پیش کی جس کے بعد ڈاکٹریٹ آف فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی کے بعد قائم علی شاہ بھی ڈاکٹر بن گئے۔ دوسری جانب کراچی میں سندھ یونیورسٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی عدم موجودگی کے باعث قویم نواز چانڈیو نے ڈاکٹریٹ آف لاء کی اعزازی ڈگری خورشیدہ کی جگہ وصول کی جس کے بعد خورشید شاہ بھی قانون کے شعبے میں ڈاکٹر بن گئے اس کے علاوہ سندھ یونیورسٹی کی جانب سے جسٹس آغا رفیق احمد کو بھی قانون کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن