حکمران طالبان سے مذاکرات کیلئے امریکی ڈکٹیشن کا انتظار نہ کریں: حافظ سعید
بدین (آن لائن) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکمران امریکی ڈکٹیشن کا انتظار نہ کریں جب طالبان سے مذاکرات کا ذکر چلا تو امریکی سفیر کی کال کا انتظار کیا جانے لگا۔ نوازشریف امریکی غلامی اور نوکری چھوڑکر کلمہ توحیدکے تحت ملک پر حکمرانی کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز بدین کے مرکزی معازین جبک میں امام الانبیا کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت پاکستان کو توڑنے اور کمزور کرنے کے لئے بدامنی، دہشت گردی اور قتل عام کرا رہے ہیں۔ نوازشریف، الطاف حسین اور تمام سیاست دان اپنے آپ کو مغرب، امریکی اور انڈین دباؤ سے آزاد کرکے امام الانبیاء حضرت محمدؐ کے طرز پر چلیں اور ملک کو دہشت گردی، بدامنی، معاشی بدحالی و دیگر مسائل سے نجات دلائیں۔