محمود اچکزئی نے وزیراعظم کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت مسترد کرکے معذرت کرلی
اسلام آباد (آئی این پی) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم ڈاکٹر میاں محمد نوازشریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹر میاں نوازشریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خا ن کے ذریعے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی جس سے انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے درمیان اتحاد صوبائی سطح تک ہی محدود رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی حکومت کو وفاقی سطح پر سپورٹ کریگی تاہم وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتی۔