• news

ملتان: کاشتکار 14 لاکھ روپے کا بجلی بل دیکھتے ہی دم توڑ گیا

چوک میتلا (نامہ نگار )  ملتان کے نواحی علاقے چوک میتلا کے نواحی علاقہ چک 160/ ڈبلیو بی میںکاشتکار کو واپڈا کی جانب سے بجلی کا 14 لاکھ روپے کا بھاری بل بھیج دیا۔ کاشتکار بجلی کا بل دیکھتے ہوئے دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ تفصیل کے مطابق چوک میتلاکے نواحی علاقہ چک 160/ ڈبلیو بی کے رہائشی کسان اتحادکے سنیئر رہنما حاجی یعقوب کو واپڈا کے اہلکاروں نے 14 لاکھ روپے کا بھاری بل بھیج دیا جس کو دیکھتے ہی حاجی یعقوب کی حالت خراب ہو گئی جن کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ انتقال کی خبر ملتے ہی کسان اتحاد کے مرکزی سنیئر نائب صدر مصباح اللہ خان ترین، سنیئر نائب صدر پنجاب نظام اللہ خان، چوہدری وحید اختر چیمہ اور دیگر نے کاشتکار کو بھاری بجلی کا بل بھیجنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے کسانوں کو سابقہ تمام جرمانہ کی رقم معاف کر کے نئے بل بھیجنے کاحکم دے رکھا ہے لیکن واپڈا حکام نے اسکے باوجود حاجی یعقوب کوبھاری بل بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن