• news

گوجرانوالہ: زہریلا کھانا کھانے سے خواتین، بچوں سمیت 33 افراد کی حالت غیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین، بچوں سمیت 33 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ فرید ٹائون کے علاقے علی پارک میںعلاقے کے ایک مخیر شخص کے گھر میں مذہبی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت80 سے زائد افراد شریک تھے، محفل کے اختتام پر دال روٹی کھانے سے 10 بچوں‘ 22 خواتین اور ایک مرد کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بچوں اور خواتین کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ افراد میں رمضان‘ فائزہ‘ رحمت بی بی‘ صغراں بی بی‘ ارم‘ مافیا‘ راحیلہ‘ صبا‘ ثمینہ‘ اللہ رکھی‘ نورین‘ سبحان‘ فریدہ اور اقبال بی بی وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن