• news

مشرف کے وکلاء کی دھمکیاں، حکومت کا اکرم شیخ کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پبلک پراسیکیوٹر محمد اکرم شیخ  کو پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے سخت دھمکیوں کے بعد انہیں خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں خصوصی عدالت سے دفتر اور دفتر سے خصوصی عدالت تک فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اکرم شیخ  کو اختر شاہ اور دیگر وکلاء کی جانب سے دھمکیوں کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن