لیہ: جائیداد کے تنازع پر بھائی اور کزن کو قتل کر کے خود کشی کر لی
لیہ (نوائے وقت رپورٹ) لیہ کے علاقے فتح پور میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور کزن کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔