شرقپور: چھوٹے بھائی کیساتھ شادی سے انکار پر دلہن بنی سالی قتل
شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور شریف عیسن میں بارات کے دوران بڑے بہنوئی نے دلہن بنی سالی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ نواحی گائوں موضع عیسن میں طارق جو اپنی سالی کی شادی چھوٹے بھائی سے کروانا چاہتا تھا، سسر نے گائوں کے رہائشی اجمل سے طے کر دی اور بارات لے کر جب گھر پہنچے توطارق وغیرہ نے کمرہ میں بنی ہوئی دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقامی پویس نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا، ہر آنکھ اشکبار نظر آرہی تھی۔