لانڈھی میں اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کی، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بند کئے جائیں: رابطہ کمیٹی
لانڈھی میں اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کی، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بند کئے جائیں: رابطہ کمیٹی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ لانڈھی میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں بند کی جائیں۔ اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا اہلخانہ کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔