• news

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا: شجاعت

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا: شجاعت

لاہور (اے این این) (ق) لیگ  کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا  ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ نان ایشوز میں نہ الجھے، ہم نہیں چاہتے نوازشریف حکومت ناکام ہوں۔ مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ سے کچھ نہیں نکلے گا البتہ یہ پنڈورا بکس ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کریگا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری کے طوفان کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ سب کچھ بہا لے جائیگا۔ غریب بجلی کے میٹر اتروانے پر مجبور ہو رہا ہے، بجلی کے بل سے لگنے والے جھٹکے بہت کچھ ہلا دیں گے‘ فوج وہی چاہتی ہے جو حکومت کہے گی ورنہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ فوج دہشت گردوں سے نہیں نمٹ سکتی۔ شجاعت حسین نے کہا کہ مشرف کیخلاف مقدمہ بڑا نان ایشو تھا جس کا مقصد نوازشریف کی حکومت کا رخ تبدیل کرنا تھا سوکردیا گیا، لوگوں کو چاہئے کہ اپنے گھروں میں سبزیاں لگانے کا بندوبست کریں۔ فوج کا ساتھ دینے کے مجرم ہم ہی نہیں جمہوریت کے بڑے بڑے علمبردار بھی اسی چھتری تلے سایہ لینے پر مجبور رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن