• news

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رواں ہفتے متوقع

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رواں ہفتے متوقع

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رواں ہفتے کے دوران متوقع ‘ داخلی سکیورٹی پالیسی کی باضابطہ منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ملک کے امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔ اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس رواں ہفتے کے دوران ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں داخلی سکیورٹی پالیسی کا ترمیمی مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ اجلاس میں دفاع، داخلہ، خزانہ سمیت تمام اہم وزراء اپنی تجاویز دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن