• news

تھائی لینڈ: ٹرک پر کھڑے ہوکر تقریر کرنیوالے اپوزیشن رہنما کو قتل کردیاگیا

تھائی لینڈ: ٹرک پر کھڑے ہوکر تقریر کرنیوالے اپوزیشن رہنما کو قتل کردیاگیا

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں ایک اپوزیشن رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ماہرین نے کہاہے کہ اپوزیشن رہنماء کی ہلاکت کے بعد تھائی لینڈ میں 2 فروری کے عام انتخابات کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اورمظاہرین وزیراعظم ینگ لک سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  اتوار کو بھی تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم شناواترا کے مخالفین کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد ان انتخابات کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ادھر مظاہرین کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اپوزیشن رہنما سوتھین تھاراتی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے ٹرک پر کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے۔ مظاہرین کے ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ایمرجنسی کے باوجود حکومت لوگوں کے تحفظ اور ان کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔تھائی دارالحکومت میں واقع ایراوان ایمرجنسی سینٹر نے ایک شحص کے ہلاک ہونے اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔ ان مظاہروں کی وجہ سے تھائی معیشت کو بے حد نقصان پہنچ رہا ہے۔ یورپی یونین اور بین الاقوامی براداری تھائی حکومت اور اپوزیشن سے اس تنازعے کو حل کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن