لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل چلنے والوں کا قافلہ ڈیرہ غازیخان سے مظفر گڑھ روانہ
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل چلنے والوں کا قافلہ ڈیرہ غازیخان سے مظفر گڑھ روانہ
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لواحقین کا لانگ مارچ ڈیرہ غازیخان سے مظفر گڑھ کی طرف روانہ ہو گیا۔ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں 23 اکتوبر 2012کوکوئٹہ سے پیدل چلنے والے قافلہ 74ویں روز قافلہ ڈیرہ غازی خان پہنچا تو ان کا شہریوں اور سیاسی تنظیموں نے بھرپور استقبال کیا پھر یہ قافلہ کالج چوک سے ہوتا ہوا ٹریفک چوک پر پہنچا جہاں دھرنا دیا گیا۔ اور شرکاء سے اللہ بخش بزدار ایڈوکیٹ، پیر بخش، اقبال بلوچ ، زر تاج گل، فرزانہ مجید اور ماما قدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاستیں شہریوں کو زندگی بہتر انداز میں گذارنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں ریاستیں کبھی بھی اجتماعی قبریں نہیں کھودا کرتیں۔ انہوں نے کہا آج بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ ہم اپنے پیاروں کی تلاش میں نکلے ہیں اور یہ ہمارا بنیادی حق ہے جبکہ حکومت اس سلسلہ میں جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔