وزیراعظم طالبان سے مذاکرات کیلئے خود آگے آئیں: مولانا سمیع الحق
وزیراعظم طالبان سے مذاکرات کیلئے خود آگے آئیں: مولانا سمیع الحق
لاہور (آئی این پی) جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمران امر یکی غلامی میں پرو یز مشرف سے بھی آگے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشر یف اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے خود آگے آئیں۔ حکو مت دہشت گردی کے ہر معاملے کو طالبان سے جوڑنے کی بجائے غیرملکی ہاتھوں کو بھی دیکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عام انتخابات میں ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قوم سے جو بھی وعدے کرتی رہی ہے اس پر ایک فیصد بھی عمل نہیں کیا گیا بلکہ حکومت امریکہ غلامی کے معاملے پر پرویز مشرف کی حکومت سے بھی آگے جا رہی ہے جو ملک اور قوم کی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران امر یکہ کی بجائے قومی امنگوں کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اس وقت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ممکن نظر نہیں آتا۔