• news
  • image

آئی او سی کی ڈیڈلائن قریب آنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ متحرک، اجلاس کل طلب

آئی او سی کی ڈیڈلائن قریب آنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ متحرک، اجلاس کل طلب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی او سی کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی پاکستان سپورٹس بورڈ بھی حرکت میں آ گیا۔ سیکرٹری آئی پی سی محمد اعجاز چوہدری کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کل 29 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان میں کھیلوں کی تنظیموں کی  آئی او سی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی فہرست کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا کہ اصل فیڈریشن کونسی ہے جبکہ اس کے علاوہ اجلاس میں سپورٹس پالیسی 2005ء کے اطلاق کے حوالے سے بھی معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری اعجاز احمد چوہدری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئی او سی کی منظور شدہ تنظیم کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا تو آئی او سی کے 2 اور 3 فروری کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن