• news
  • image

پریڈیڈنٹ کرکٹ کپ نیشنل بینک اور کے آر ایل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پریڈیڈنٹ کرکٹ کپ نیشنل بینک اور کے آر ایل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے 11 مراحل مکمل ہونے کے بعد نیشنل بنک اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ گذشتہ روز  سٹیٹ بنک، پورٹ قاسم، نیشنل بنک، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی گیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق  پہلا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سٹیٹ بنک اور پی آئی اے کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی آئی اے نے   257 رنز بنائے ۔  جواب میں سٹیٹ بنک کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔ ساوتھ اینڈ کلب سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پورٹ قاسم نے یونائیٹڈ بنک کو 31  رنز سے مات دی۔  تیسرا میچ ڈائمنڈ کلب گراونڈ اسلام آباد میں نیشنل بنک اور حبیب بنک کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیشنل بنک نے 89 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ جواب میں حبیب بنک کی ٹیم  183 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک نے پی ٹی وی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پی ٹی وی نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ جس میں محمد سمیع نے 73 اور محمد عدنان نے 42 نمایاں رنز بنائے۔ جواب میں زرعی ترقیاتی بنک نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔ شرجیل خان نے 92 اور یاسر حمید نے 46 رنز بنائے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں سوئی گیس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا کو 7 رنز سے مات دی۔سوئی گیس نے علی وقاص کی سنچری (103) رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 262 رنز بنائے۔  واپڈا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 255 رنز تک پہنچ سکی۔ محمد ایوب نے 56 اور محمد محسن نے 42 نمایاں رنز بنائے۔ سوئی گیس کی جانب سے باؤلنگ میں عمران خالد نے چار کھلاڑیوں کو ٰآؤٹ کیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن