• news

ایمرجنسی:سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج مشرف کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا

ایمرجنسی:سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج مشرف کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے 31جولائی 2009ء کے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی نظرثانی اپیلوں کی سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 14رکنی لارجر بنچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ 31جولائی 2009ء کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ندیم احمد کی درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیدیا تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواستوں میں مذکورہ فیصلے پر نظرثانی اور اپیلوں کے فیصلے تک خصوصی عدالت کو غداری کیس کی سماعت سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ثنا نیوز کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے سپریم کورٹ میں 3نومبر کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے خلاف جاری کئے گئے عدالتی حکم پر نظرثانی کے لئے اپیل دائر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن