حکومت اب اے پی سی کی بجائے آل پارٹیز فیصلہ سازی و عملدرآمد کانفرنس بلائے: جہانگیر بدر
حکومت اب اے پی سی کی بجائے آل پارٹیز فیصلہ سازی و عملدرآمد کانفرنس بلائے: جہانگیر بدر
لاہور (سیف اللہ سپرا) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر ڈاکٹر جہانگیر بدر نے ایوان وقت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالہا سال سے اے پی سی دیکھتا چلا آ رہا ہوں اور ان میں شرکت بھی کرتا رہا ہوں میں یہ سمجھتا ہوں کہ اے پی سی میں جو اتفاق رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں ان پر عملدرآمد کے راستے کا تعین نہیں کیا جاتا۔ لہٰذا اگر حکومت معاملے میں سنجیدہ اور وہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر اہم متفقہ اور قابل قبول فیصلے کرنا چاہتی ہے تو بہتر یہ ہو گا کہ حکومت اب آل پارٹیز کانفرنس کی بجائے آل پارٹیز فیصلہ سازی وعملدرآمد کانفرنس بلائے اور جو چیزیں اتفاق رائے طے سے ہو گئی ہیں یا طے ہوں ان پر عملدرآمد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے اور ان پر سختی سے عمل کیا جائے۔