• news

اہم معاملات پر مشاورت کیلئے سلمان بشیر کو پاکستان طلب کر لیا گیا

اہم معاملات پر مشاورت کیلئے سلمان بشیر کو پاکستان طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر کو مشاورت کیلئے اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وہ بھارتی وزیر تجارت کے دورہ پاکستان اور کنٹرول لائن پر تازہ ترین صورتحال اور بطور خاص ایک پاکستانی ٹرک ڈرایئور کی گرفتاری جیسے واقعات کے بارے میں وزارت خارجہ کو مشاورت فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر کی حال ہی میں سارک کانفرنس کی سائیڈلائن پر نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں  باہمی تجارت کی رکاوٹیں دور کرنے پر بات کی گئی تھی۔ بھارتی وزیر تجارت اب اسی سلسلہ میں پاکستان آر ہے ہیں۔ کنٹرول لائن پر بھی حالیہ دنوں میں پھر قدرے کشیدگی محسوس کی گئی ہے۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جب کہ کنٹرول لائن پر تجارت کے سلسلہ میں سامان لے جانے والے ایک پاکستانی ٹرک ڈرایئور پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام عائد کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ توقع ہے وہ وزیراعظم، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن