• news

گوجرانوالہ اور کمالیہ میں سرزنش سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں نے زندگی کاخاتمہ کرلیا

گوجرانوالہ اور کمالیہ میں سرزنش سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں نے زندگی کاخاتمہ کرلیا

گوجرانوالہ+ کمالیہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) دو مختلف واقعات میں 2 نوجوانوں نے اہل خانہ کی سرزنش سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔گوجرانوالہ نوشہرہ روڈ کے 22 سالہ سلمان نے والدین کی سرزنش سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ کمالیہ میںگھر سے جھگڑا کرکے ورکشاپ آکر مکینک نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ محلہ بلال گنج کے رہائشی عبدالرزاق کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی اور گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز عبدالرزاق گھر میں بھائی سے جھگڑے کے بعد رجانہ روڈ پر اپنی ورکشاپ پرآیا اور پچھلے کمرے میں جاکر کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کے بعد ورثاء نے کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن