• news

ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سوئی  ناردرن  کے ایم ڈی  عارف حمید  اور ان کے اہل خانہ  کے اثاثوں  کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات  میں معاونت  کے لئے کمشنر  لاہور  کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عارف حمید  اور ان کے اہلخانہ  کے اثاثوں کی تفصیلات  فراہم کی جائیں۔  عارف حمید نے اپنے اہلخانہ کو کینیڈا بھجوا دیا۔  عارف حمید اور ان کے اہلخانہ کے پاس کینیڈا کی  شہریت بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن