صومالیہ: امریکی ڈرون حملے میں الشباب کا کمانڈر احمد عبدالقادر ڈرائیور سمیت ہلاک
موغادیشو (آن لائن) صومالیہ میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں باغی گروپ الشباب کا ایک سینئر رہنما مارا گیا ہے۔ گروپ کے ایک کمانڈر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ الشباب کے احمد عبدالقادرعبدالہی نامی اس کمانڈر کی گاڑی کو صومالیہ کے علاقے شبیلی میں نشانہ بنایا گیا۔