مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دے گی
اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی کا اہم اجلاس آج منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ‘ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔