این اے 69 خوشاب سے منتخب رکن اسمبلی محمد عزیر خان نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 خوشاب سے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے محمد عزیر خان نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے این اے 69 خوشاب سے نومنتخب رکن محمد عزیر احمد خان سے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔