تحریک انصاف کے دھرنے کا 66 واں روز، شمالی وزیرستان میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں: شرکاء
پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 66روز پورے ہو گئے۔ پیر کو دھرنے کے 66ویں روز پی کے چار پشاور کے کارکنان نے ایم پی اے عارف یوسف اور بابائے دھرنا فیاض خلیل کی قیادت میں دھرنا دیا۔