• news

مقبوضہ کشمیر: انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

سرینگر (آن لائن)بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھوں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی شہادتوں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے تمام واقعات کی تفصیلات جمع کرنے پر زور دیا ہے جبکہ حریت کی کال پر ریاست بھر میں مکمل ہڑتال رہی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ریاست بھر میں پیر کے روز بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے باعث تمام دفاتر ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ،سڑکیں ویران اور بازار سنسان رہے۔سید علی گیلانی نے 2 روز کامیاب ہڑتال پر کاروباری برادری اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تمام تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے بے نام شہریوں کے کوائف جمع کریں اور ایسے تمام واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قاتلوں کے خلاف مقدمات درج اور انہیں سزا نہیں دی جاتی قتل عام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن