کراچی: ائرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 2 ٹائر پھٹ گئے، ائربس میں آتشزدگی، مسافر محفوظ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں جناح ائرپورٹ پر نجی ائرلائن کے طیارے کے 2 ٹائر ہنگامی لینڈنگ کے دوران پھٹ گئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ طیارے میں سوار تمام 157 مسافر محفوظ ہیں۔ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ طیارے کو ائرپورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈئر اور ریسکیو کی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد ائربس میں آگ بھڑک اٹھی۔