اپوزیشن جماعتوں نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس مسترد کر دیا‘ منظور کرا لیں گے: مشاہد اللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، اے این پی اور جماعت اسلامی نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ نے کہا حکومت بل منظور کرا لے گی۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس 2014 حکومت نے بدھ کے روز جاری کیا ہے جس کے مطابق تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013ء کی مختلف شقوں میں ترمیم اور بعض شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ترمیمی آرڈیننس کے مطابق سکیورٹی فورسز کے پاس موجود ’’لاپتہ افراد‘‘زیر حراست تصور ہوں گے۔