• news

پرویز مشرف اعتراف جرم کرلیں، پارلیمنٹ سزا معاف کرکے معاملہ ختم کر دے: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (اے این این) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پرویز مشرف کا معاملہ ختم کرنے کی تجویز دی ہے وہ اپنے گناہ قبول کرکے اعتراف جرم کرلیں اور پارلیمنٹ انہیں معاف کر دیں، عدالتی فیصلے کے باوجود پارلیمنٹ کو معاملے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کو کھلے دل کے ساتھ ہمت کرکے عدالت میں آنا چاہئے اور میری تجویز ہے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے سابق صدر اپنے گناہ قبول کرتے ہوئے اعتراف جرم کر لیں اور پارلیمنٹ ان کی سزا معاف کر دے تاکہ حکومت اس معاملے سے نکل کر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے سکے۔ ہم نے اپنے پانچ سالہ اقتدار میں پرویز مشرف کا ٹرائل نہیںکیا بلکہ ان کے ساتھ جمہوری ڈائیلاگ کرکے ایک راستہ بنایا ہے۔ مشرف تین نومبر کی ایمرجنسی کے اکیلے ذمہ دار نہیں تھے کوئی بھی حکمران تنہا فیصلے نہیں کرتا اس کے ساتھی بھی ساتھ ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن