• news

سیالکوٹ کے سیاستدان نعیم گھمن نے ہسپتال کیلئے اداکارہ میرا کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان چودھری نعیم گھمن نے ہسپتال کیلئے اداکارہ میرا کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ چودھری نعیم گھمن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ائرپورٹ کے قریب 24 کنال کا پلاٹ میرا کی والدہ کے نام پر بننے والے ہسپتال کیلئے وقف کر دیا ہے۔ میرا کو اس پلاٹ کی تعمیر 2 سال کے اندر شروع کرنا ہوگی۔ معاہدے کے تحت پلاٹ میں ہسپتال سے متعلقہ تعمیرات ہی ہوسکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن