شاہکوٹ: اوباش نوجوانوں نے12 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد پھندہ دیکر قتل کردیا
لاہور(نمائندگان) متعدد شہروں میں زیادتی کے مختلف واقعات میں 5 کمسن بچیوں، بچوں سمیت ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گائوں پتھروالی کے دو اوباش نوجوانوں نے ایک کمسن لڑکے فرحان علی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر پکڑے جانے کے خوف سے گلے میں پھندہ دیکر قتل کردیا اور قریبی کھیتوں میں گڑھا کھود کر نعش دفن کردی اورفرار ہوگئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے والد اظہر علی نے بتایا کہ گزشتہ روز شام کے وقت گائوں کے دو اوباش نوجوان ناصر اور طارق اسکے 12 سالہ لخت جگرفرحان علی کو بدفعلی کی نیت سے ورغلا کر بہانے سے کسی جگہ لے گئے اور باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے جبکہ اہل خانہ اسے ہر جگہ ڈھونڈتے رہے۔ آخر کار 24 گھنٹوں بعد مقتول فرحان کی نعش گائوں کے قریبی کھیتوں میں کھودے گئے ایک گڑھے سے مل گئی۔ پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج انکی کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ کامونکے میں ملازم نے مالک کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلہ درویش پورہ کے محمد حسین کے پاس رضوان نامی نوجوان ملازم ہے۔ گزشتہ روز رضوان اسکی 7 سالہ کمسن بچی کو ورغلا کر گھر سے باہر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثناء مریدکے میں 6 سالہ بچے احمد علی سے 20 سالہ اوباش نوجوان عقیل نے بدفعلی کی۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں محمد یوسف کی جواں سال سالی (س) کو ملزمان اشرف وغیرہ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سٹی تاندلیانوالہ چک 514/ گ۔ب کے یوسف کی 12سالہ بیٹی گھر کا سودا سلف لینے بازار گئی ہوئی تھی جہاں سے ملزمان شوکت وغیرہ چھ افراد اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے باری باری مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ جوہر آباد کے گائوں 59/ ایم بی میں سفاک شخص پطرسی عرف صوبہ نے 13 سالہ چھٹی کلاس کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں دو اوباشوں نے 8 سالہ پہلی جماعت کے بچے انس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انس سکول سے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد اسے اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔