سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو مراعات دینے سے متعلق انٹراکورٹ اپیل منظور، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو مراعات دینے کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ حنیف راہی ایڈووکیٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سکیورٹی اور مراعات دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔